وزن کم کرنے اور صحت کے لیے بہترین چائے؟

0
110

[ad_1]

 کیا گرین ٹی یعنی سبز چائے ہمارے لیے صحت بخش ہے؟

گرین ٹی یعنی سبز چائے کے بارے میں ماہرین کے درمیان مختلف رائے پائے جاتی ہے۔ پاکستان میں آپ اکثر یوٹیوب پر ڈاکٹرز کو یہ کہتے ہوئے سنتے ہونگے کے روایتی چائے جس میں کالی پتی ڈلتی ہے صحت کے لیے بہت نقصان دے ہے۔

بلکل ٹھیک ہے کہ کالی پتی والی چائے انسان بالخصوص نوجوانوں اور شادی شدہ نوجوانوں کے لیے بلکل صحت بخش نہیں۔ 

اب آتے ہیں اصل بات پر یعنی سبز چائے پر، ہم پاکستانی جو کچھ دیکھ لیں یا سن لیں اس کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔ پاکسان میں اکثریت یہ نہیں جانتی کے اصل گرین ٹی سبز چائے ہے کیا؟ ہوسکتا ہے ڈبے میں موجود وہ چائے اصل سبز چائے ہو ہی نہ بلکے اس میں کیفین کی بھاری مقدار ہو۔ کیفین ایک نشہ آور چیز ہے جو روایتی پتی میں بھی موجود ہوتی ہے۔ کیفین کی وجہ سے ہی لوگ روایتی چائے یا کو لڈ ڈرنکس کے عادی ہو جاتے ہیں۔

اس لیے میں تو ذاتی طور پر نہیں سمجھتا کے ڈبوں میں موجود یہ گرین ٹی جو پاکستان میں موجود ہیں یہ اصل اور کیفین سے پاک ہیں۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ یہ سبز چائے بھی روایتی چائے جتنا ہی نقصان دے ہو۔؟

اگر گرین ٹی بھی نہیں صحت کے لیے ٹھیک تو پھر کیا ٹھیک ہے?

اس کا بھی حل موجود ہے !! بہت سارے لوگ اپنے وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے مہنگی ادوایات کھاتے اور بازاری کہوے پیتے ہیں مگر جانتے نہیں کہ اصل چیز ان کے کچن میں موجود ہے

 آپ ایک کپ پانی اور تھوڑی سی ادرک پین میں ڈالیں۔ اب اس ادرک والے پانی کو چولہے پر رکھیں اور اس کو ابالیں۔ اب اس کو ایک کپ میں ڈال کر اس میں تھوڑا سا لمبوں کا رس نچھوڑیں اور ایک چمچ شہد ڈالیں اور اسے گھول لیں، آپ کی چائے تیار ہے۔

لیں جی یہ پتی والی چائے اور پاکستانی  ڈبوں والی نقلی سبز چائے دونوں سے بہتر ہے۔ کوئی بھی ڈاکٹر یا طبی ماہر اس بات سے انکار نہیں کرے گا کہ ادرک شہد اور لیموں کے اس کہوے کے بے شمار فائدے نہیں ہیں، ہر ڈاکٹر اس کے فوائد کو مانے گا۔ اگر آپ کے پاس شہد اور لیموں نہیں بھی موجود تو آپ صرف ادرک سے یہ چائے بنا سکتے ہیں اگر آپ باقاعدگی سے اس کو پیئں گے تو یقینا یہ آپ کے وزن کو کم کرنے میں مدد دے گا ضرور۔ اس کے ساتھ ساتھ ورزش کریں نماز پڑھیں اور گھر کا کھانا کھانے کی عادت ڈالیں۔

یہ ادرک  والا کہوہ/چائے آپ  کا وزن بھی کم کرے گا معدہ بھی ٹھیک  کرے گا 

میں فوائد کی لسٹ نہیں بناوں گا آپ صبح صبح خالی پیٹ یہ پینا شروع کردیں آپ کو فوائد کا خود ہی پتہ لگ جائے گا۔

   

[ad_2]